ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایف سولہ طیاروں نے آج صبح غزہ پٹی کی فضائي حدود میں نیچی پروازیں کیں جس سے اس علاقے کے فلسطینیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی کی فضائی حدود میں صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی یہ پروازیں سنہ دو ہزار بارہ کی آٹھ روزہ جنگ کے بعد سے اب تک کی نیچی ترین پروازیں ہیں۔دریں اثناء اسرائیل کے فوجی بحری جہازوں نے بھی حالیہ دنوں میں غزہ کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہیگیروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور بعض ماہی گیروں کو اغواء بھی کر لیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430578
صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی کی فضائی حدود میں وسیع پیمانے پر پرواز کی ہے۔